اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے جمعے کے روز اپنے ملک کے ٹی وی کے ذریعے ایک خطاب میں کہا کہ ونزوئیلا میں ممکنہ کودتا کی صورت میں وہ، ذمہ دار عناصر کے خلاف اس اقدام سے بھی زیادہ سخت اقدام عمل میں لائیں گے جو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مخالفین کے خلاف انجام دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کودتا کے خلاف ان کا اقدام، اتنا سخت ہوگا کہ ترکی کے صدر کا اقدام بھی ان کے اقدام کے مقابلے میں معمولی کہلائے گا۔
واضح رہے کہ ونزوئیلا کے حکومت مخالفین نے آئندہ یکم ستمبر کو دارالحکومت کاراکاس میں ایک بڑا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے خلاف اس مظاہرے کا مقصد، نکولس مادورو کے دور صدارت کی مدت میں کمی سے متعلق ریفرینڈم کرائے جانے کے عمل میں تیزی لانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔ واضح رہے کہ ونزوئیلا میں مادورو کی چھے سالہ صدارت کی مدت، دو ہزار انّیس میں ختم ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲